Time 01 مارچ ، 2024
پاکستان

گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائمز کے شکار افراد میں موٹر سائیکلیں تقسیم

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی سمیت سندھ بھر میں اسٹریٹ کرائمز کا شکار ہوکر اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہونے والے 208 افراد میں موٹر سائیکلیں تقسیم کردیں۔

گورنر سندھ کی جانب سے ایسے افراد کو موٹر سائیکلیں دی گئیں ہیں جو یکم اکتوبر سے 31 دسمبر 2023 کے دوران اسٹریٹ کرائمز کا شکار ہوئے تھے۔

موٹر سائیکلوں کی تقریب تقسیم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ تمام فلاحی اقدامات میں ایک روپے کا سرکاری فنڈ شامل نہیں ہے، متاثرین کو فلاحی تنظیم اور مخیر حضرات کے تعاون سے موٹرسائیکلیں دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعلان کیا تھا کہ جن کی موٹر سائیکل چوری ہوئی  یا چھینی گئیں انہیں موٹر سائیکل دوں گا، کوئی ایگزیکٹو اختیار نہیں پھر بھی کام کر رہا ہوں، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینا چاہتا ہوں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اگر اختیار ہوتا تو ذمہ داروں کو بلا کر ان سے پوچھتا کہ موٹر سائیکلیں کیوں چوری ہو رہی ہیں، کیسے چھینی جا رہی ہیں؟ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو انصاف ملے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں گورنر سندھ نے رواں برس ماہ رمضان کے دوران 10 لاکھ افراد کو  افطار کروانے کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبریں :