انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی سکیورٹی آڈٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل

آئی کیو ٹیم نے ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی کو پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کے سکیورٹی سسٹمز کے مکمل ہونے والے آڈٹ کے بارے میں بریف کیا/ فوٹو سی اے اے
آئی کیو ٹیم نے ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی کو پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کے سکیورٹی سسٹمز کے مکمل ہونے والے آڈٹ کے بارے میں بریف کیا/ فوٹو سی اے اے

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی سکیورٹی آڈٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق 4 رکنی آئی کیو سکیورٹی آڈٹ ٹیم سی اے اے ہیڈ کوارٹرز پہنچی جہاں  انہوں نے ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سے ملاقات کی، آئی کیو ٹیم نے ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی کو پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کے سکیورٹی سسٹمز کے مکمل ہونے والے آڈٹ کے بارے میں بریف کیا۔

ٹیم لیڈر آسکر روبیو انیبال نے ڈی جی سی اے اے کو سی اے اے ایکٹ 2023 قانون سازی اور اس کے نتیجے میں سکیورٹی شعبے کی نمایاں کارکردگی پر مبارک باد دی۔ 

فوٹو سول ایوی ایشن
فوٹو سول ایوی ایشن

ترجمان سی اے اے کے مطابق آڈٹ ٹیم نے 5 روز سول ایوی ایشن سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا جائزہ لیا، اس دوران مزید 4 روز دستاویزات میں پروٹوکولز کے نفاذ کے حوالے سے مشاہدات کیے، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کے تمام ایوی ایشن سکیورٹی شعبوں بشمول ائیرپورٹ، اے ایس ایف، ملکی اور بین الاقوامی ائیر لائنز کی جانچ پڑتال کی۔ 

آئی کیو سکیورٹی ٹیم نے آڈٹ کے دوران پاسپورٹ آفس کا بھی دورہ کیا اور بریفنگ کے بعد طریقہ کار سے مطمئن اور متاثر نظر آئے۔ 

آئی کیو ٹیم نے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے سے بھی بات چیت کی اور ان کے کام کے طریقہ کار کی بھی جانچ پڑتال کی۔

موجودہ مکمل سکیورٹی آڈٹ 2019 کے جزوی آڈٹ کے بعد پہلا ان سائٹ فل اسکیل آڈٹ تھا۔

آئی کیو سکیورٹی آڈٹ ٹیم نے روایتی پاکستانی مہمان نوازی پر سی اے اے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزید خبریں :