26 جنوری ، 2013
سڈنی … سری لنکا نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دیدی، 138رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں ہی پورا کرلیا، اینجلو میتھیوز 35 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ سڈنی میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 137 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 90 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے، سری لنکا کی جانب سے کولاسکیرا اور پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مہمان ٹیم نے ہدف 5 وکٹوں پر پورا کرلیا، آل راوٴنڈر اینجلو میتھیوز 35 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے، کشال پریرانے 33 اور تھریمانے نے 20 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے زیویئر ڈوہرٹی اور گلین میکس ویل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔سری لنکا کو آسٹریلیا کیخلاف 2 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔