پاکستان

جکارتا سے لایا گیا دوسرا طیارہ بھی پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل

لیزنگ کمپنی سے 2 سال سے تنازع کا شکار یہ دوسرا طیارہ تین ہفتے قبل پاکستان لایا گیا تھا/ فائل فوٹو
لیزنگ کمپنی سے 2 سال سے تنازع کا شکار یہ دوسرا طیارہ تین ہفتے قبل پاکستان لایا گیا تھا/ فائل فوٹو

جکارتا سے پاکستان لایا گیا دوسرا طیارہ بھی پی آئی اے فلیٹ میں شامل کرلیا گیا۔

لیزنگ کمپنی سے 2 سال سے تنازع کا شکار یہ دوسرا طیارہ تین ہفتے قبل پاکستان لایا گیا تھا جب کہ اس سے قبل دسمبر 2023 میں پاکستان لایا گیا ایک ائیر بس طیارہ پہلے ہی پی آئی اے میں سروس دے رہا ہے۔

 7 فروری کو پاکستان لائے گئے رجسٹریشن AP-BLY کے طیارے کی تزین و آرائش کا کام کراچی ائیرپورٹ پر مکمل کیا گیا، اس طیارے نے آج کراچی سے لاہور کیلئے پہلی پرواز کی۔

پرواز پی کے 264 کے طور پر طیارہ صبح سوا 7 بجے کراچی سے لاہور پہنچا، طیارے سے لاہور کراچی کی شیڈول فلائٹ پی کے 303 آپریٹ کی گئی۔

لیزنگ کمپنی سے تنازع کا شکار رجسٹریشن اپ-بلز کا طیارہ دسمبر میں پاکستان پہنچا تھا، پی آئی اے کے فعال ائیر بس اے 321 طیاروں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :