جی ڈی اے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، دھاندلی سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں کی جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور سندھ انتخابی دھاندلی اور الیکشن نتائج سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان جے یو ائی کے مطابق جے یوآئی کے رہنما آغا تیمور پٹھان کی جانب سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا، عشائیے میں جے یو آئی اور جی ڈی اے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

عشائیے میں جی ڈی اے کے رہنما پیر صدر الدین شاہ راشدی، پیر راشد شاہ راشدی، ذوالفقار مرزا، سردار رحیم اور دیگررہنما بھی شریک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق عشائیے میں جے یو آئی کے رہنماؤں علامہ راشد سومرو، اسلم غوری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم کے مطابق صدر الدین شاہ کی قیادت میں جی ڈٰی اے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور سندھ اور انتخابی دھاندلی اور الیکشن نتائج کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :