دنیا
Time 05 مارچ ، 2024

جنوبی کوریا میں حکومتی مجوزہ اصلاحات کیخلاف جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج شدت اختیارکر گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوبی کوریا میں حکومتی مجوزہ اصلاحات کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔

جونیئر ڈاکٹر میڈیکل اسکول کے داخلوں میں نمایاں اضافہ کرنے کی حکومتی تجاویز کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں 20 فروری سے تقریباً 9 ہزارجونیئر ڈاکٹر ملازمت چھوڑ چکے ہیں،جس کے باعث اہم آپریشن رکے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے واک آؤٹ کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیرصحت کا کہنا ہے کہ  بڑھتی ہوئی آبادی،ڈاکٹروں کی کم تعداد کے پیش نظر اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومتی الٹی میٹم کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

دوسری جانب جونیئر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تبدیلیوں سے شعبہ صحت میں خدمات کی فراہمی،تعلیم کے معیار کو نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے جنرل اسپتال ایمرجنسی آپریشنز اور سرجریز کے لیے ٹرینی ڈاکٹرز پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

مزید خبریں :