دنیا
Time 05 مارچ ، 2024

چین نے تین دہائیوں سےجاری وزیراعظم کی پریس کانفرنس کی روایت ختم کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین نے تین دہائیوں سے جاری وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کی روایت ختم کر دی۔

رپورٹ کے مطابق چین میں سالانہ قانون سازاجلاس کے بعد وزیراعظم کی پریس کانفرنس کی روایت تھی تاہم یہ روایت ختم کر دی گئی ہے۔

اب چین کےوزیراعظم سالانہ قانون سازی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔ 

ترجمان کے مطابق خاص حالات کو چھوڑ کر اگلے چند سالوں تک وزیراعظم کی پریس کانفرنس نہیں ہوگی۔سوال وجواب کے سیشن نچلےدرجےکےاہلکارکریں گے۔

یاد رہے کہ 1993  سے چین کے وزیر اعظم  سالانہ پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے اور  عالمی سطح پر براہ راست نشر ہونے والی نیوز کانفرنس میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے تھے۔

مزید خبریں :