خیبرپختونخوا میں مدارس کےغیر رجسٹرڈ ہونےکا انکشاف

صوبے میں سب سے زیادہ 602 مدارس مردان میں ہیں جن میں سے 181 مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں: دستاویز—فوٹو: فائل
صوبے میں سب سے زیادہ 602 مدارس مردان میں ہیں جن میں سے 181 مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں: دستاویز—فوٹو: فائل

پشاور: خیبرپختونخوا میں دینی مدارس کےغیر رجسٹرڈ ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

جیو نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں قائم مدارس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں۔

دستاویز کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ 602 مدارس مردان میں ہیں جن میں سے 181 مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں، غیر رجسٹرڈ مدارس کا مدارس کے کسی بھی بورڈ کے ساتھ الحاق نہیں ہے۔ 

دستاویز  کے مطابق صوبے میں مدارس کی مجموعی تعداد 6 ہزار 482 ہےجن میں سے سب سے زیادہ 5 ہزار 362 مدارس کا وفاق المدارس العربیہ کے ساتھ الحاق ہے۔ 

دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ صوبے کے مدارس میں7 لاکھ 2 ہزار مقامی اور  6 ہزار 596 غیرملکی طلبہ زیرتعلیم ہیں، مدارس میں غیر ملکی اساتذہ کی تعداد 322 ہے جب کہ  32 ہزار 842 مقامی اساتذہ بھی مدارس میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔


مزید خبریں :