بیرون ممالک سے تعلیم یافتہ اور تجربہ کار لوگوں کو پنجاب کابینہ کا حصہ بنایا: مریم

نوازشریف اورشہبازشریف کی خدمات ہیں اگران کونکال دیں تو کھنڈر بچتا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو:فائل
نوازشریف اورشہبازشریف کی خدمات ہیں اگران کونکال دیں تو کھنڈر بچتا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے تعلیم یافتہ اور تجربہ کار لوگوں کو پنجاب کابینہ کا حصہ بنایا ہے۔

 پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا کہنا تھاکہ کابینہ میں بہت قابل اورنوجوان لوگ رکھے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ بیرون ممالک سےتعلیم یافتہ اورتجربہ کارلوگوں کوپنجاب کابینہ کاحصہ بنایاہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کی خدمات ہیں اگران کونکال دیں تو کھنڈر بچتا ہے۔

مزید خبریں :