Time 08 مارچ ، 2024
پاکستان

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کا پلان تیار کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے بھی رمضان المبارک میں شہریوں کیلئے رمضان پیکج کا پلان تیار کرلیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے تیار کیے گئے رمضان پیکج سے صوبے کے 6 لاکھ 37 ہزار خاندان مستفید ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر خاندان کو 10 ہزار روپے کے چیک دیے جائيں گے، پیکج کیلئے ساڑھے 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور رمضان پیکج کا اعلان کریں گے، رقوم کی ادائیگی احساس پروگرام کے تحت کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی نے یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، صحت کارڈ کیلئے انشورنس کمپنی کو فوری طور پر 5 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کی مد میں انشورنس کمپنی کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے ماہانہ 5 ارب روپے جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :