دنیا
Time 09 مارچ ، 2024

انتہاپسندوں کے حملے کا خدشہ، امریکا نے اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کی ہدایت کردی

انتہاپسند ماسکو میں بڑے اجتماعات اور کنسرٹس کو نشانہ بنا سکتے ہیں، امریکی شہری اگلے 48 گھنٹے بڑے اجتماعات اور پُر ہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں: امریکی سفارت خانہ— فوٹو: فائل
انتہاپسند ماسکو میں بڑے اجتماعات اور کنسرٹس کو نشانہ بنا سکتے ہیں، امریکی شہری اگلے 48 گھنٹے بڑے اجتماعات اور پُر ہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں: امریکی سفارت خانہ— فوٹو: فائل

روس میں واقع امریکی سفارت خانے نے ممکنہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر امریکی شہریوں کو روس چھوڑنے اور محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

روس میں قائم امریکی سفارت خانے نے اپنی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں امریکی شہریوں کو شدت پسندوں کی جانب سے ممکنہ حملے سے خبردار کرتے ہوئے روس سے نکل جانے کی تاکید کی ہے۔

سفارت خانے کے پیغام میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران امریکی شہریوں کو بڑے اجتماعات اور پُر ہجوم مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق انتہاپسند ماسکو میں بڑے اجتماعات اور کنسرٹس کو نشانہ بنا سکتے ہیں، خطرے کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں گئیں۔