پرینیتی حاملہ نہیں ہیں: اداکارہ کے قریبی ذرائع نے خبروں کو مسترد کردیا

اداکارہ اس وقت پیشہ ورانہ تو کبھی ذاتی وجوہات کی بنا پر کئی شہروں کا سفر کررہی ہیں: قریبی ذرائع/ فائل فوٹو
اداکارہ اس وقت پیشہ ورانہ تو کبھی ذاتی وجوہات کی بنا پر کئی شہروں کا سفر کررہی ہیں: قریبی ذرائع/ فائل فوٹو

اداکارہ و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا کے قریبی ذرائع نے ان کے حاملہ ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ پرینیتی کو ممبئی ائیرپورٹ پر ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں دیکھ کر بھارتی میڈیا پر یہ افواہویں گردش کررہی تھیں کہ  پرینیتی اور راگھو چڈھا کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق  اداکار ہ کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ پرینیتی کے حاملہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اداکارہ اس وقت پیشہ ورانہ تو کبھی ذاتی وجوہات کی بنا پر کئی شہروں کا سفر کررہی ہیں۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ حیران کن ہے کہ کسی کے لباس کو دیکھ  ایسی قیاس آرائیاں جنم لیں جو کسی کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرسکتی ہیں۔

پرینیتی کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ اداکارہ اپنی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں  کہ  وہ حاملہ ہیں، اداکارہ نے  مستقبل کیلئے کوئی شوٹنگ سائن نہیں کی ہوئی، وہ ان ہی پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں جس کی منصوبہ بندی پہلے کی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :