آصف حیدر شاہ ایک بار پھر چیف سیکرٹری سندھ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

آصف حیدر شاہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے بہنوئی ہیں، وہ اس سے قبل بھی چیف سیکرٹری سندھ رہ چکے ہیں/ فائل فوٹو
آصف حیدر شاہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے بہنوئی ہیں، وہ اس سے قبل بھی چیف سیکرٹری سندھ رہ چکے ہیں/ فائل فوٹو

کراچی: آصف حیدر شاہ کو ایک بار پھر چیف سیکرٹری سندھ مقرر کردیا گیا۔

آصف حیدر شاہ گریڈ 22 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے افسر ہیں، انہیں ایک بار پھر سندھ کا چیف سیکرٹری لگایا گیا ہے۔

آصف حیدر شاہ کی بطور چیف سیکرٹری تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے آصف حیدر شاہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے بہنوئی ہیں، وہ اس سے قبل بھی چیف سیکرٹری سندھ رہ چکے ہیں جب کہ کمشنر کراچی کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :