پارٹیشن کے بجائے ہمیں فخر سے آزادی کا لفظ استعمال کرنا چاہیے: چیف جسٹس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار کے 'پارٹیشن 'کے الفاظ پر ریمارکس دیےکہ  پارٹیشن کے بجائے ' آزادی کے بعد' کے الفاظ استعمال کریں۔

سپریم کورٹ میں چترال میں اراضی تنازع کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےکی۔

وکیل درخواست گزار سے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ مفروضوں پرکیس نہیں چلاسکتے،کوئی ثبوت ہیں تو دکھادیں۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار کے 'پارٹیشن' کے الفاظ پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ 'پارٹیشن' کے بجائے 'آزادی کے بعد' کے الفاظ استعمال کریں، پارٹیشن کے الفاظ ہندوستان والےکہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ کبھی حکمران نہیں  رہے، ہمیں فخر سے آزادی حاصل کرنےکے الفاظ کو استعمال کرنا چاہیے۔

عدالت نے درخواست مسترد کردی، اس سے قبل درخواست گزار سول کورٹ اور  ہائی کورٹ میں بھی جائیداد کی ملکیت ثابت کرنے میں ناکام رہا تھا۔

مزید خبریں :