27 جنوری ، 2013
کوئٹہ … کوئٹہ میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ناموس دفاع صحابہ کے سلسلے میں مظاہرہ کیا گیا۔ پریس کلب کے سامنے کئے گئے مظاہرے میں اہل سنت و الجماعت کے رہنماوٴں و کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بینرز اور جماعت کے پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین سے خطاب میں اہل سنت و الجماعت کے رہنماء مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر رہنماوٴں نے کہا کہ شان صحابہ کی توہین ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں علماء اور جماعت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے ان واقعات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔