دنیا
27 جنوری ، 2013

برازیل: نائٹ کلب میں آگ لگنے سے ہلاکتیں 245 تک پہنچ گئیں

برازیل: نائٹ کلب میں آگ لگنے سے ہلاکتیں 245 تک پہنچ گئیں

ریو ڈی جنیرو … برازیل کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 245 ہوگئی، درجنوں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق جنوبی برازیل کے سانتا مرایا شہر کے ایک نائٹ کلب میں اسٹیج پر آتش بازی کے مظاہرے کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے کلب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ نائٹ کلب سے نکلنے کا صرف ایک ہی راستہ تھا جس کے باعث زیادہ تر ہلاکتیں زہریلے دھویں اور افراتفری کے باعث کچلے جانے کے باعث ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم امدادی کارروائیاں ابھی مکمل نہیں ہوئیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نائٹ کلب میں 2 ہزار لوگوں کی گنجائش تھی اور ویک اینڈ پر کلب کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ برازیل کی صدر Dilma Souseff آتشزدگی کے واقعے کے باعث چلی کا دورہ مختصر کرکے ریوڈی جنیرو پہنچ گئیں۔ وہ چلی میں یورپی یونین، لاطینی امریکا اور کیریبین ریاستوں کے سربراہ اجلاس میں شریک تھیں۔

مزید خبریں :