پشاور میں موسمی خرابی کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر

موسمی خرابی کی وجہ سے پی آئی اے کی ابوظبی سے پشاور کی پرواز اسلام آباد اتاری گئی: ترجمان پی آئی اے/ فائل فوٹو
موسمی خرابی کی وجہ سے پی آئی اے کی ابوظبی سے پشاور کی پرواز اسلام آباد اتاری گئی: ترجمان پی آئی اے/ فائل فوٹو

پشاور اور گرد و نواح کا موسم صبح کے اوقات میں خراب ہونے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن کئی گھنٹے متاثر رہا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق موسمی خرابی کی وجہ سے پی آئی اے کی ابوظبی سے پشاور کی پرواز اسلام آباد اتاری گئی۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی کے 218 اسلام آباد اتار کر ختم کردی گئی اور ابوظبی کے مسافروں کو اسلام آباد سے بسوں کے ذریعے منزل پر روانہ کیا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق موسم کی خرابی کی بنا پر پشاور سے شارجہ، جدہ، ابوظبی اور  دبئی کی 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔

مزید خبریں :