کھیل
Time 15 مارچ ، 2024

اگر آپ میچز نہیں کھیلیں گے تو پرفارمنس کیسے ہوگی؟ اسامہ میر

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ملتان سلطان کے کھلاڑی اسامہ میر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں میری پرفارمنس نہیں ہوسکی تھی، میں نے بولنگ میں تبدیلی کی تھی اس پر افسوس ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ میرا آغاز اچھا نہیں ہوا تھا لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری، میری کوشش یہ ہی ہے کہ جہاں موقع ملے وہاں پرفارم کروں۔

انہوں نے کہا کہ جب ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس ہوئی تو مورنی مورکل نے مجھے ڈیوڈ بیکہم سیریز دیکھنے کو کہا تھا، اس سیریز میں بھی ویسا ہی تھا جن حالات سے میں گزر رہا تھا، ڈیوڈ بیکہم سیریز نے مجھے کافی ہمت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ میچز نہیں کھیلیں گے تو پرفارمنس کیسے ہوگی، میری پچھلے ایڈیشن میں بھی اچھی پرفارمنس رہی تھی، میری نظریں ریکارڈ پر نہیں، بس ٹیم کیلئے پرفارم کرنا ہدف ہے۔

اسامہ میر کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسپنرز کو ہمیشہ سپورٹ ملتی ہے۔

مزید خبریں :