دنیا
Time 15 مارچ ، 2024

جنوبی افریقا کا اسرائیلی فوج میں شامل اپنے شہریوں کو گرفتار کرنے کا اعلان

اسرائیلی فوج میں شامل اپنے شہریوں کو وطن واپسی پر گرفتار کیا جائے گا: وزیرتعلقات عامہ جنوبی افریقا/ فائل فوٹو
اسرائیلی فوج میں شامل اپنے شہریوں کو وطن واپسی پر گرفتار کیا جائے گا: وزیرتعلقات عامہ جنوبی افریقا/ فائل فوٹو

جنوبی افریقا نے فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک اسرائیلی فوج میں شامل اپنے شہریوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فلسطینیوں کے قتل عام کو ماہ رمضان المبارک میں بھی نہیں روکا جا سکا۔

اس حوالے سے جنوبی افریقا کے وزیر تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج میں شامل جنوب افریقی شہریوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

جنوبی افریقا کے وزیر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج میں شامل اپنے شہریوں کو  وطن واپسی پر گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے جنوبی افریقا نے پہلے بھی اپنے شہریوں کی اسرائیل جنگ کا حصہ بننے پر شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقا اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کرکے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں کیس دائر کر چکا ہے جہاں اس نے مؤقف اپنایا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور  وہ اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

مزید خبریں :