28 جنوری ، 2013
کراچی…جی ایم ریلوے ڈیولپمنٹ غلام محمد قریشی کا ٹرینوں کا معائنہ دوران سفر انجن میں بیٹھ کر ٹرین کی رفتار کا معائنہ بھی کیا۔جی ایم ریلوے ڈیولپمنٹ غلام محمد قریشی نے لاہور سے کراچی قرارقم ایکسپریس میں سفر کیا ، دوران سفر انجن میں بیٹھ کر ٹرین کی رفتار کا معائنہ کیا گیا اور آدھے گھنٹے قبل ٹرین کو حیدر آباد پہنچایا، ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ سے ٹرینوں کی اسپیڈ 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کر کے آمدو رفت کے وقت میں مزید کمی کی جائے گی۔