ایمنسٹی انٹرنیشنل کا حکومت پاکستان سے ایکس (ٹوئٹر) کی بحالی کا مطالبہ

ایک بیان میں ایمنسٹی نے یہ مطالبہ کیا / رائٹرز فوٹو
ایک بیان میں ایمنسٹی نے یہ مطالبہ کیا / رائٹرز فوٹو

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پاکستان سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام ایکس کو فوری بحال کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایکس کی بندش مختلف سیاسی جماعتوں کی رائے کو دبانے کی کوشش ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سائٹس کی بندش آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں 17 فروری سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی بند ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ایکس کے بیشتر صارفین وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا ایپ استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

ایکس کی بندش کے خلاف سندھ ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات دائر کیے گئے جن کی سماعت ابھی جاری ہے۔

13 مارچ کو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں ایکس سروس کام کر رہی ہے۔

مگر اب تک یہ سروس بحال نہیں ہو سکی ہے۔

مزید خبریں :