پاکستان
28 جنوری ، 2013

کامران فیصل کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی

کامران فیصل کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی

اسلام آباد…نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے کے آغا نے کامران فیصل ہلاکت کیس کی سماعت کرنے والے بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔جسٹس خلجی عارف نے کہا ہے کہ معقول وجہ ہوئی تو وہ اصرار نہیں کریں گے۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کامران فیصل ہلاکت کیس کی سماعت کی، نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے کے آغا نے بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے تحفظات سے تحریری طورپر آگاہ کریں ، کے کے آغا نے موقف اختیار کیا کہ انہیں وقت دیا جائے اورتب تک کارروائی روک دی جائے، عدالت نے انور کمال ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون بننے کی پیش کش کی ،جس پر کے کے آغا نے اعتراضات اٹھائے ، عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ وہ لکھ کر دیں، انور کمال نے بتایا کہ وہ رینٹل پاور کیس میں بھی عدالتی معاون رہے ہیں۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر نے عدالت کو بتایا کہ کامران فیصل ہلاکت کی پہلے سے انکوائری ہو رہی ہے انہوں نے ایک خط بھی پیش کیا جس میں لکھا ہے کہ جوڈیشل کمیشن تحقیقات کر رہا ہے، جسٹس خلجی عارف نے استفسار کیا کہ کون سا کمیشن؟ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں کمیشن کام کر رہا ہے، عدالت نے ساڑھے گیارہ بجے تک نوٹیفکیشن طلب کرتے ہوئے سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :