اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 74 پوائنٹس اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا اور 100 انڈیکس 74 پوائنٹس اضافے سے64 ہزار 890 پربند ہوا۔ 

 کاروباری دن میں 100 انڈیکس 336 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 148 رہی۔

بازارمیں آج 21 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 78 کروڑ  روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 197 ارب روپے ہے۔