پاکستان
Time 29 اپریل ، 2024

سپریم کورٹ کمیشن بنائے جو فارم 45 کی بنیاد پر الیکشن نتائج کا فیصلہ کرے: حافظ نعیم

جو پی ڈی ایم کا حصہ تھے اور اب وہ احتجاج کیوں کررہے ہیں؟ پہلے وہ قوم سے معافی مانگیں انہوں نے غلط رجیم چینج کیا تھا: امیر جماعت اسلامی پاکستان— فوٹو:فائل
 جو پی ڈی ایم کا حصہ تھے اور اب وہ احتجاج کیوں کررہے ہیں؟ پہلے وہ قوم سے معافی مانگیں انہوں نے غلط رجیم چینج کیا تھا: امیر جماعت اسلامی پاکستان— فوٹو:فائل

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کمیشن بنائے جو فارم 45 کی بنیاد پرالیکشن نتائج کافیصلہ کرے،از سر نو نتائج مرتب کیے جائیں

کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ صنعتوں کو گیس فراہم نہیں کی جا رہی، جب صنعتیں آگے نہیں بڑھیں گی تو ایکسپورٹ کیسے بڑھے گی؟ پیپلز پارٹی 16 سال سے حکومت کررہی ہے، یہ ناجائز طریقے سے اقتدار میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مسلط کرنے والوں کو بھگتنا پڑے گا، یہ اختیارات منتقل نہیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ  پیپلزپارٹی، مسلم لیگ، ایم کیوایم فارم 45 کے نتائج تسلیم کریں، سپریم کورٹ کمیشن بنائے جو فارم 45 کی بنیاد پرالیکشن نتائج کا فیصلہ کرے، از سر نو نتائج مرتب کیے جائیں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی سیاست اب ختم ہوگئی ہے، ایک بھائی کو وزیراعظم بنوادیا، بیٹی وزیراعلیٰ بن گئی، سمدھی رہ گئے تو انہیں ڈپٹی وزیراعظم بنادیا، یہ لوگ آئین کی بالادستی قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تصادم کی پالیسی اختیار کرنے کا نہیں کہتے، ہم قوم کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، ناجائز طریقے سے آنے والوں کو دستبردار ہونا ہوگا جو پی ڈی ایم کا حصہ تھے اور اب وہ احتجاج کیوں کررہے ہیں؟ پہلے وہ قوم سے معافی مانگیں انہوں نے غلط رجیم چینج کیا تھا،  ان کا احتجاج بلا جواز ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اگر لوگ غلطیاں تسلیم کرلیں تو ہم سہولت کاری کرسکتے ہیں، ہم پارٹی حیثیت میں جو کرسکتے ہیں کریں گے۔

مزید خبریں :