Time 18 مارچ ، 2024
پاکستان

سندھ کی صوبائی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد سندھ کی صوبائی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور  تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ 

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق فیاض جتوئی کو صوبائی سیکرٹری خزانہ، زاہد علی عباس کو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، خالد حیدر شاہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات اور رفیق بروڑو کو سیکرٹری زراعت سندھ تعینات کیا گیا ہے۔ 

پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر فرحت جونیجو کو چیرمین اینٹی کرپشن، بقا اللہ انڑ سینیئر ممبر بورڈ آف ریوینیو ، اعجاز علی شاہ سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز تعینات کرنے سمیت سیکریٹری اینٹی کرپشن بخش علی مہر کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے افسر سید محمد علی کو ڈپٹی کمشنر گھوٹکی اور امتیاز ابڑو کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ تعینات کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب سے سیکرٹری خزانہ کاظم جتوئی کو سیکرٹری آبپاشی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن چند گھنٹوں بعد ہی واپس لے لیا گیا اور چیف انجینیئر ظریف الدین کھیڑو کو سیکرٹری آبپاشی سندھ تعینات کر دیا گیا۔

مزید خبریں :