18 مارچ ، 2024
وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور ڈویژن کا قلمدان سنبھال لیا۔
اویس احمد خان لغاری کامیاب شعبہ جاتی اصلاحات کو متعارف کرانے کے حوالے سے اہم نام ہے، وہ اس سے قبل بھی 2016 سے 2018 کے درمیان ایک سال سے زیادہ عرصہ پاور ڈویژن کے وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
اپنے اس دور میں انہوں نے صارفین کی سہولت کیلئے پاور سیکٹر میں نیٹ میٹرنگ کو متعارف کرایا جس کے بعد صارفین کی طرف سے شمسی توانائی سے سستی بجلی خود بنانے اور استعمال سے زائد بجلی حکومت کو فروخت کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
اپنے اسی دور میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن اوور بلنگ کی روک تھام کیلئے سخت کارروائی کیلئے قانون بھی سازی کروائی، ایک سال سے زائد عرصہ بطور وفاقی وزیر پاور انہوں نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں بجلی ڈسٹری بیوشن اور ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری کیلئے متعدد اقدامات کیلئے اورمقامی ذرائع سے سستی ترین بجلی پیداور کیلئے بولی کے مسابقتی طریقہ کار کو متعارف کرایا۔
سردار اویس احمد خان لغاری اپنے سابق دور میں بطور وزیر پاور ڈویژن فیڈر ز کے نقصانات اور وصولیوں کی بنیاد پر بجلی فراہمی کو فروغ دینے میں کامیاب رہے، انہوں 2018 تک ن لیگ کے دور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو صفر تک لانے میں اہم کردار ادا کیا، اس عرصے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ صرف وہیں ہوتی تھی جہاں نقصانات ایک حد سے تجاوز کر جاتے تھے۔
سردار اویس احمد خان لغاری 2002میں بننے والی حکومت میں آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، بطور وفاقی وزیر ٹیلی آئی اینڈ ٹیلی کام ان کے دور میں ٹیلی کام سیکٹر میں ڈی ریگو لیشن کو فروغ ملا اور پی ٹی سی ایل کی کامیاب نجکاری ہوئی۔
ٹیلی کام سیکٹر میں مسابقت کی فضا شروع ہوئی جس کے صارفین کو بہت فائدے حاصل ہوئے، سردار اویس احمد خان لغاری 2013 سے 2017 تک خارجہ امور کمیٹی کے چار سال تک چیئرمین بھی رہے۔