پاکستان
28 جنوری ، 2013

حکومتی دعووں کے باوجود عوام کو ذرا ریلیف نہیں ملا ،ڈاکٹر وسیم اختر

حکومتی دعووں کے باوجود عوام کو ذرا ریلیف نہیں ملا ،ڈاکٹر وسیم اختر

لاہور…جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ مہنگائی ختم کرنے کے بلندبانگ حکومتی دعووں کے باوجود عوام کو ذرا ریلیف نہیں ملا ، ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے معیشت تباہ اورزندگی اجیرن کر دی ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے روٹی ،کپڑے اور مکان کے دلفریب نعروں کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا ، اس وقت ملک کی40فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبو رہے ،ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی بڑی وجہ حکمرانو ں کے شاہانہ اور بے جا اخراجات ہیں جوکم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور حکومت پچھلے قرضے اتارنے کے بجائے نئے قرضے لے رہی ہے۔

مزید خبریں :