پاکستان
28 جنوری ، 2013

غیرآئینی سیٹ اپ مسلط کرنے کی سازش ہو رہی ہے، رضا ربانی

غیرآئینی سیٹ اپ مسلط کرنے کی سازش ہو رہی ہے، رضا ربانی

اسلام آباد…سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک میں دو تین سال کے لیے غیرآئینی سیٹ اپ مسلط کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔الیکشن کمیشن کی تحلیل غیر آئینی اقدام ہو گا۔پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر یا کسی ممبر کو ہٹانے کے لیے آئین کیآرٹیکل 209 کے سوا کوئی راستہ نہیں، غیر جمہوری قوتیں انتخابی عمل ملتوی کرانا چاہتی ہیں، پورے جمہوری عمل پر تلوار لٹک رہی ہے اور نئے قائد ایوان تک غیر جمہوری قوتوں کی کوششیں جاری رہیں گی۔تمام جمہوری قوتیں متحد ہو کر غیر جمہوری سازش کو ناکام بنا دیں۔

مزید خبریں :