راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر ہٹانے کی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے بینظیرانکم سپورٹ کے ذریعے رقم شہریوں کےگھرپہنچا نےکے معاملے پرنوٹس لے لیا/ فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ نے بینظیرانکم سپورٹ کے ذریعے رقم شہریوں کےگھرپہنچا نےکے معاملے پرنوٹس لے لیا/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویرہٹانے کی استدعا مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے راشن بیگ پرنواز شریف کی تصویر اور راشن بیگ کی تقسیم سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس دوران درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد  راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر ہٹانے کی استدعا مسترد کردی تاہم عدالت نے بینظیرانکم سپورٹ کے ذریعے رقم شہریوں کےگھرپہنچانےکے معاملے پرنوٹس لے لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نےحکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت کی جانب سے دیے گئے نگہبان رمضان پیکج کے راشن بیگز  پر نواز شریف کی تصویر لگانے پر اپوزیشن نے بھی تنقید کی تھی۔ 

مزید خبریں :