پاکستان
28 جنوری ، 2013

دفاع پاکستان کونسل کی قیادت کی نواز شریف سے ملاقات

 دفاع پاکستان کونسل کی قیادت کی نواز شریف سے ملاقات

لاہور…دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات میں اُنہیں دفاع پاکستان کونسل کے ساتھ چلنے کی دعوت دے دی ، مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی کی مشاورتی کمیٹی میں اس دعوت پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے پارٹی رہنماوٴں کے ساتھ رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ، مولانا احمد لدھیانوی ، علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر ،عبدالروٴف صدیقی اور دیگر رہنما بھی شریک تھے ،نوازشریف کے ساتھ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کے دوران مولانا سمیع الحق نے انہیں دفاع پاکستان کونسل کے شانہ بشانہ چلنے کی دعوت دی ، بعد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے بتایا کہ نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی مشاورتی کمیٹی میں دفاع پاکستان کونسل کی دعوت پر غور کا یقین دلایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں نواز شریف میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے ایک نکتے پر متحد ہونا ہو گا ۔

مزید خبریں :