28 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وفاق نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ گوادر پورٹ چین کو دینے پر غور کیا جا رہا ہے ، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ اٹارنی جنرل 31 جنوری کو پیش ہوں، اسی روز کیس پر فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ گوادر پورٹ کو سنگاپور پورٹ اتھارٹی کو دینے کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی۔درخواست گزار ذاکر خان نے وفاق کی طرف سے جواب داخل کرائے جانے پر درخواست واپس لے لی۔ ان کا موقف تھا کہ وفاق نے کہہ دیا کہ وہ گوادر پورٹ چین کو دینے پر غور کر رہا ہے، ہمیں اعتراض نہیں۔دوسرے درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ خان نے کیس کی تیاری کے لیے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی اور ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل اس روز پیش ہوں ، فیصلہ سنا دیا جائے گا۔