28 جنوری ، 2013
لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے افروز کیمیکلز کے مالک نادرعلی کی بازیابی کا کیس نمٹا دیا ،پولیس نے بیان دیاکہ اس نے نادرعلی کوحراست میں نہیں لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے روبروافروز کیمیکلز کے مالک نادر علی کی بازیابی کیلئے اُن کے بھائی شاہد علی نے رِٹ دائر کر رکھی تھی،جس میں موٴقف اختیارکیا تھاکہ نادرعلی ادویات ری ایکشن کیس میں ضمانت پر ہیں،وہ 4 دن پہلے مقامی عدالت کے باہرسے پْراسرار طور پر غائب ہو گئے،شادمان پولیس کے ایس ایچ او نے عدالت کوبتایاکہ نادرعلی اُنہیں کسی کیس میں مطلوب نہیں ،نہ انہیں حراست میں لیاگیااورنہ ہی ان کے بارے میں کچھ علم ہے ،اس پرعدالت نے درخواست نمٹادی۔