کاروبار
28 جنوری ، 2013

عالمی بینک خبیر پختون خواکو ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر زکی امداددے گا

 عالمی بینک خبیر پختون خواکو ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر زکی امداددے گا

اسلام آباد… عالمی بینک خبیر پختون خوا کے جنوبی اضلاع کیلئے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔ اسلام آباد سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ رقم ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور لکی مروت میں خرچ کی جائے گا۔ رقم کے ذریعے 3 سال میں ایک لاکھ افراد کو فائدہ پہنچایا جائے گا جس میں سے 30 ہزار خواتین مستفید ہوسکیں گی۔ رقم کے ذریعے زراعت، لائیو اسٹاک اور انفراسٹرکچر بہتر بنایا جائے گا۔ رقم سے پانی، سیوریج اور آب پاشی کا نظام بھی بہتر کیا جائے گا۔

مزید خبریں :