پاکستان
28 جنوری ، 2013

سینیٹر عبدالغفورحیدری کا پنجاب میں نئے صوبے سے متعلق اختلافی نوٹ

سینیٹر عبدالغفورحیدری کا پنجاب میں نئے صوبے سے متعلق اختلافی نوٹ

اسلام آباد…جمعیت علما اسلام کے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے نئے صوبوں سے متعلق پارلیمانی کمیشن میں اختلافی نوٹ جمع کرادیا۔ان کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان بلوچستان کا حصہ تھااُسے نئے صوبے کی بجائے بلوچستان ہی میں شامل کرکے ماضی کی غلط پالیسیوں کا ازالہ کیا جائے۔ جے یو آئی ف کے سینیٹر عبدالغفور حیدری پنجاب میں نئے صوبوں کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیشن کے رکن بھی ہیں، ذرائع کے مطابق انہوں نے کمیشن میں اختلافی نوٹ جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے عوام کی اکثریت کا مطالبہ ہے کہ ان کے ضلع کو بلوچستان کا حصہ بنایا جائے۔سینیٹر عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ بھکر اور میاں والی کوبھی بہاول پور جنوبہ پنجاب کے مجوزہ صوبے میں شامل نہ کیا جائے۔

مزید خبریں :