Time 21 مارچ ، 2024
دنیا

آئرلینڈ کے وزیراعظم نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے سامنے غزہ کا معاملہ اٹھادیا

آئرش لوگ اس تباہی کے بارے میں سخت پریشان ہیں جو غزہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے: آئرش وزیراعظم لیو وراڈکر کی تقریر— فوٹو: اسکرین گریب
آئرش لوگ اس تباہی کے بارے میں سخت پریشان ہیں جو غزہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے: آئرش وزیراعظم لیو وراڈکر کی تقریر— فوٹو: اسکرین گریب

آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وراڈکر نے وائٹ ہاؤس میں تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کے سامنے غزہ کا معاملہ اٹھا دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں سینٹ پیٹرکس ڈے کی تقریب سے خطاب کے دوران غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک، دواؤں اور پناہ کی ضرورت ہے۔ 

وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں آئرش وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئرش لوگ اس تباہی کے بارے میں سخت پریشان ہیں جو غزہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئرش لوگوں کو تشویش ہے کہ غزہ پر بمباری روکنے کی ضرورت ہے، بمباری رکنی چاہیے، یرغمالیوں کو واپس گھر لایا جائے اور انسانی امداد غزہ میں جانے کی اجازت دی جائے۔

مزید خبریں :