کھیل
26 فروری ، 2012

بی پی ایل: درونتو راجشاہی نے کھلنا رائل بنگالز کو8 وکٹوں سے ہرادیا

بی پی ایل: درونتو راجشاہی نے کھلنا رائل بنگالز کو8 وکٹوں سے ہرادیا

میرپور…بنگلا دیش پریمئر لیگ کے ایک میچ میں سیموئلز کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث درونتو راجشاہی نے کھلنا رائل بنگالز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 27 ویں میچ میں کھلنا رائل بنگالز کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.5اوورز میں 106 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، او برائن 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد سمیع اور ایروین نے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سیموئلز اور شاہ زیب حسن کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث درونتو راجشاہی نے مطلوبہ ہدف 14.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سیموئلز نے 34 گیندوں پر دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ شاہ زیب حسن نے 12 گیندیں کھیل کر 28 رنز بنائے۔ ایروین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :