کاروبار
28 جنوری ، 2013

ملک بھر میں بجلی کا بحران ایک مرتبہ پھر عروج پر

ملک بھر میں بجلی کا بحران ایک مرتبہ پھر عروج پر

لاہور…ملک بھر میں بجلی بحران بھی پورے زوروں پر ہے ، لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 10 سے 16 گھنٹے کی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروبار ٹھپ، زندگی اجیرن بنا دی ، دوسری جانب لیسکو حکام نے کوٹے اور لوڈشیڈنگ شیڈول پر سوفیصد عمل درآمد کا دعویٰ کیا ہے ،وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق ہدایت کے باوجود ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری نہیں کیا جا رہا اور غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، گرڈ اسٹیشن کو کئی کئی گھنٹے کیلئے بند کر دیا جاتا ہے جس سے عوام کو سخت دشواری کا سامنا اور انڈسٹری انتہائی ابتر حالت سے دوچار ہے ، ادھر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمدسلیم کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت لیسکو کی حدود میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ،شہروں اور دیہات میں 6سے 8گھنٹے دورانیے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے،کسی علاقے میں شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ کو ایکسیئن کے علم میں لایا جائے ۔

مزید خبریں :