دنیا
Time 21 مارچ ، 2024

سعودی حکومت کا غیرقانونی انعامی اسکیم اور لاٹری کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سعودی وزارت تجارت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مملکت میں لاٹری کا تصور نہیں— فوٹو: فائل
 سعودی وزارت تجارت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مملکت میں لاٹری کا تصور نہیں— فوٹو: فائل

سعودی وزارت تجارت نےغیرقانونی انعامی اسکیمز  اور لاٹری کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مملکت میں لاٹری کا تصور نہیں، ایسی سرگرمیاں ممنوع ہیں۔

وزارت کی جانب سےکہا گیا کہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں اور جعل سازی میں ملوث افراد اور اداروں کےخلاف کارروائی ہوگی اور ایسےافرادکا کیس پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔

سعودی وزارت تجارت کے مطابق تجارتی اداروں کےاشتہارات اپ لوڈکرنےکے لیے بھی لائسنس لازمی ہے، بغیرلائسنس کے اشتہاری مہم قانون شکنی تصور ہوگی۔


مزید خبریں :