امریکا: لاٹری ٹکٹ خریدنے والے نامعلوم شخص نے 1.8 ارب ڈالرز کا انعام جیت لیا

کسی بھی شخص کیلئے جیک پاٹ انعام جیتنے کے امکان 29 کروڑ 22 لاکھ میں سے صرف ایک ہوتا ہے: پاور بال لاٹری انتظامیہ— فوٹو: فائل
کسی بھی شخص کیلئے جیک پاٹ انعام جیتنے کے امکان 29 کروڑ 22 لاکھ میں سے صرف ایک ہوتا ہے: پاور بال لاٹری انتظامیہ— فوٹو: فائل

امریکا میں لاس اینجلس کے مقامی مارکیٹ سے پاور بال لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے نامعلوم شخص نے 1.8 ارب ڈالرز کا جیکٹ پاٹ جیت لیا۔

پاور بال لاٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  لاس اینجلس کی مقامی مارکیٹ میں نامعلوم شخص کو فروخت کیے گئے لاٹری ٹکٹ کا نمبر جیک پاٹ کیلئے مطلوبہ تمام 6 نمبروں 7، 10، 11، 13 اور 24 سے میچ کرتا ہے۔

پاور بال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کیلئے  جیک پاٹ انعام  جیتنے کا امکان 29 کروڑ 22 لاکھ میں سے صرف ایک ہوتا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ لاٹری ٹکٹ خریدنے والے شخص نے انعامی رقم کے حصول کیلئے رابطہ کیا ہے یا نہیں تاہم اگر کوئی شخص انعامی رقم کے حصول کیلئے رابطہ نہیں کرتا تو یہ رقم لاوارث ’Unclaimed‘ پرائز پاٹ میں چلی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انعامی رقم پردعویٰ کرنے والا شخص 30 سالوں کے عرصے کے دوران انعامی رقم 1.8 ارب ڈالرز حاصل کرسکتا ہے یا پھر ایک مرتبہ میں کیش کرواکر کچھ رقم حاصل کر سکتا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق انعام جیتنے والے لوگ عمومی طور پر ایک ہی مرتبہ کیش میں رقم حاصل کرنے کا آپشن استعمال کرتے ہیں اور اس جیک پاٹ میں یہ رقم تمام ٹیکسز کاٹ کر 558.1 ملین ڈالرز بنتی ہے۔

لاس ویگاس کی مقامی مارکیٹ میں انعام جیتنے والا لاٹری ٹکٹ فروخت کرنے والی دکان کا مالک اس بات سے بلکل ہی بے خبر تھا، اس کا کہنا تھا کہ لاٹری کے اعلان کے بعد اگلی صبح جب اپنی دکان کھولی تو اس کے باہر رپورٹرز کا ایک ہجوم موجود تھا جس سے  معلوم ہوا کہ انہوں نے 1 ارب ڈالرز جیتنے والا لاٹری کا ٹکٹ بیچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جیک پاٹ جیتنے والا لاٹری ٹکٹ فروخت کرنے والے ریٹیلر کو بھی 1 ملین ڈالر انعام دیا جاتا ہے اور وہ یہ انعامی رقم اپنے کاروبار میں لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کوئی انعامی رقم پر دعویٰ کرے یا نہ کرے لیکن ان کو اپنی انعامی رقم 1 ملین ڈالرز ادا کردی جائے گی۔

پاور بال لاٹری انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لاٹری کے ڈرا سے قبل ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت کے باعث جیک پاٹ کی انعامی رقم 1 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 1.8 ارب ڈالر کردی گئی تھی اس لیے یہ ایک تاریخی جیک پاٹ تھا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاور بال کی 31 سالہ تاریخ میں یہ تیسری مرتبہ ہوا ہے کہ کسی جیک پاٹ کی انعامی رقم 1 ارب ڈالرز تک پہنچی ہو۔

اس سے قبل آخری مرتبہ پاور بال جیک پاٹ جیتنے والے شخص نے 253 ملین کا جیک پاٹ جیتا تھا، لیکن پاور بال نے اس مرتبہ نیشنل لاٹری جیک پاٹ کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

مزید خبریں :