Time 22 مارچ ، 2024
پاکستان

ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کی توہین عدالت کیس میں سزا معطل

عدالت نے تینوں درخواست گزاروں کی توہین عدالت کیس میں سزا کو 7 مئی تک معطل کیا ہے/ فائل فوٹو
عدالت نے تینوں درخواست گزاروں کی توہین عدالت کیس میں سزا کو 7 مئی تک معطل کیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ  نے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی توہین عدالت کیس میں سزا معطل کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب  پر مشتمل بینچ نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او  کی انٹرا کورٹ اپیل پر حکم جاری کیا۔

عدالت نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور ایس ایچ او کی سزا بھی معطل کردی۔

عدالت نے تینوں درخواست گزاروں کی توہین عدالت کیس میں سزا کو 7 مئی تک معطل کیا ہے اور 7 مئی کو اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ہی جسٹس بابر ستار نے یکم مارچ کو توہین عدالت کیس میں تینوں افسران کو سزائیں سنائی تھیں۔

مزید خبریں :