کھیل
Time 23 مارچ ، 2024

قومی ٹیم کے مفاد کیلئے ہر رول ادا کرنے اور وکٹ کیپنگ چھوڑنے کو بھی تیار ہوں: رضوان

سوشل میڈیا اور میڈیا پر محمد رضوان سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں کہ رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ فوٹو فائل
سوشل میڈیا اور میڈیا پر محمد رضوان سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں کہ رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ فوٹو فائل

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ون ڈاؤن پر نہ کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا آخری میچ 27 اپریل کو لاہور میں ہو گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اگلے ماہ شروع ہونے والی سیریز کو لیکر گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا اور میڈیا پر محمد رضوان سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں کہ رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

اب اس حوالے سے محمد رضوان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ون ڈاؤن جانے سے منع نہیں کیا تھا۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ وہ قومی ٹیم کے مفاد کے لیے ہر رول ادا کرنے اور وکٹ کیپنگ چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔

مزید خبریں :