Time 23 مارچ ، 2024
کاروبار

اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد

سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس پر سالانہ بھاری پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس پر سالانہ بھاری پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد کردیا گیا جس کا سی ڈی اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس پر سالانہ بھاری پراپرٹی ٹیکس عائد  کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں 140 اسکوائرز یارڈز تک پلاٹس پر 24 ہزار ٹیکس عائد کیا گیا ہے جب کہ 8 کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 90 سے 120 کنال تک فارم ہاؤسز پر 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ہوگا، بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤنڈ فلور میں پر اسکوائر فٹ 32 روپے ٹیکس عائد ہوگا جب کہ بیسمنٹ میں پر اسکوائر فٹ 22 روپے، رہائشی اپارٹمنٹ پر اسکوائر فٹ 26 روپے ٹیکس عائدہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں پراسکوائر فٹ 22 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہوگا، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز میں پراسکوائر یارڈ 180 روپے  جب کہ مارکیز اور میرج ہالز میں پر اسکوائر فٹ 13 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہوگا۔

مزید خبریں :