زمین سے محبت کے اظہارکیلئے پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

زمین سے محبت کے اظہار کے لیے پاکستان سمیت  دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس ، ایوان صدر  اور سپریم کورٹ کی عمارتوں کی لائٹیں بند کردی گئیں۔

پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے سے رات ساڑھے 9 بجے تک ارتھ آور منایا گیا۔

پاکستان  کے علاوہ دنیا کے اہم ترین مقامات گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس سال بھی اندھیرے میں ڈوب گئے۔عالمی  ارتھ آور مہم کے تحت ان مقامات کی روشنیاں ایک گھنٹےکے لیے بجھا دی گئیں جب کہ متعدد جگہوں پر مقامی وقت کے مطابق ارتھ آور منایا جائےگا۔

خیال رہےکہ ارتھ آور 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے جس کا مقصدکرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانےکے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

مزید خبریں :