Time 24 مارچ ، 2024
پاکستان

پختونخوا سمندرپارپاکستانیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کرنیوالا پہلاصوبہ

ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت سمندر پار پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا/ فائل فوٹو
 ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت سمندر پار پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخواسمندرپارپاکستانیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔

سمندرپارپاکستانیوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدیدکی سہولت فراہم کردی گئی جس کے بعد خیبرپختونخوا کا لائسنس رکھنے والے اوور سیزپاکستانی آن لائن تجدید کرا سکیں گے۔

لائسنس کی تجدید کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی متعلقہ سفارتخانے کے ذریعے ای میل درخواست دے سکتے ہیں، درخواست گزاروں کی دستاویزات کے نقول کی تصدیق کے بعد تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء ہوگا، تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس درخواست گزار کے نامزد کردہ مقامی شخص کے حوالے کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے پی نے پاکستانی سفارتی مشنز کو آگاہ کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

اس حوالے سے  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہےکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں اور ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت سمندر پار پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس کی آن لائن تجدید سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وقت اور  وسائل کی بچت ہو گی۔

مزید خبریں :