پنجاب کے شہری اب صوبے میں کہیں سے بھی ڈرائیونگ لائسنس بنواسکتے ہیں

اس سے قبل شہری جس ضلع کا ڈومیسائل رکھتے تھے وہیں سے لائسنس بنوانے کے پابند تھے/ فائل فوٹو
اس سے قبل شہری جس ضلع کا ڈومیسائل رکھتے تھے وہیں سے لائسنس بنوانے کے پابند تھے/ فائل فوٹو

پنجاب کے شہری اب صوبے بھر میں کہیں سے بھی ڈرائیونگ لائسنس بنواسکتے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق یہ سہولت شہریوں کی آسانی کیلئے کی گئی ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں اب کہیں بھی ڈرائیونگ لائسنس بنایا جاسکتا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہےکہ اسی حوالے سے  پنجاب کے تمام ڈی پی او اور سی ٹی او کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل شہری جس ضلع کا ڈومیسائل رکھتے تھے وہیں سے لائسنس بنوانے کے پابند تھے۔

مزید خبریں :