پاکستان
29 جنوری ، 2013

پورا ملک ملالہ کے نیک مشن میں اس کے ساتھ ہے: صمصام بخاری

پورا ملک ملالہ کے نیک مشن میں اس کے ساتھ ہے: صمصام بخاری

لندن…وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات سید صمصام بخاری نے برمنگھم میں ملالہ کے والد سے ملاقات کی اور ملالہ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ملالہ کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے صمصام بخاری کو ملالہ کی صحت کے بارے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ضیا الدین یوسف زئی نے بتایا کہ ملالہ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہے اور اس کا جذبہ پہلے سے بلند ہے۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ ملالہ پاکستان کا اصل چہرہ ہے، پورا ملک ملالہ کے نیک مشن میں اس کے ساتھ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ملالہ کے علاج اور اس کے خاندان کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں :