پاکستان
29 جنوری ، 2013

الیکشن کمیشن کی تشکیل نو: طاہر القادری کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کی تشکیل نو: طاہر القادری کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور…ڈاکٹر طاہرالقادری کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ تحریک منہاج القرآن کے سربرہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے قانونی ماہرین اورقریبی رفقا سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ان کے وکلا کا پینل روز میں درخواست تیارکرکے سپریم کورٹ میں دائرکردے گا۔ اس سے پہلے اتوار کو حکومتی ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر طاہرالقادری کے مذاکرات میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے معاملے پر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :