پاکستان
29 جنوری ، 2013

لاہورمیں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک، ورثا کا احتجاج

لاہور…لاہورکے علاقے گوجرپورہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے24سالہ نوجوان دم توڑ گیا ، ورثا اوراہل علاقہ پولیس کیخلاف سڑکو ں پر نکل آئے ، ڈی آئی جی آپریشن نے مجاہد فورس کے تین اہلکار معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ورثا کے مطابق دو روز قبل مجاہد فورس کے تین اہلکار ان کے گھرآئے اور نوید پراونچی آواز میں ڈیک بجانے کا الزام عائد کیا۔ نوید نے منت سماجت کرکے جان چھڑائی مگر وہ دوسرے روز پھرآدھمکے اور گلے میں کپڑا ڈال کرگھسیٹنے لگے جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ نوجوان کی ہلاکت کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کیخلاف احتجاج کیا او رظلم کے مرتکب پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :