پاکستان
29 جنوری ، 2013

بھارتی حکومت شاہ رخ خان کو سیکیورٹی فراہم کرے،رحمان ملک

بھارتی حکومت شاہ رخ خان کو سیکیورٹی فراہم کرے،رحمان ملک

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت شاہ رخ خان کو سیکیورٹی فراہم کرے، شاہ رخ خان کے پاکستان میں بھی بہت مداح ہیں اور انہیں بطور ہیرو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بطور فلم ہیرو شاہ رخ خان کو بہت پسند کیا جاتا ہے مگر وہ بھارتی ہیں اور بھارتی ہی رہیں گے۔ انھوں نے بھارتی حکومت سے درخواست کی کہ شاہ رخ خان اور ان کے اہل خانہ کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ شاہ رخ خان نے گزشتہ ہفتے ایک رسالے میں لکھے گئے مضمون میں کہا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بھارت میں مسلمان ہونا کوئی جرم ہے، اسلامی نام کی وجہ سے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور انتہا پسند لیڈر انھیں پاکستان چلے جانے کا کہتے ہیں۔

مزید خبریں :