ڈاکٹروں نے ایک شخص کے پیٹ سے زندہ ایل مچھلی نکال لی

مچھلی نے آنت کے جس حصے کو نقصان پہنچایا تھا اسے بھی سرجری کی مدد سے نکال دیا گیا/ فوٹو غیرملکی میڈیا
مچھلی نے آنت کے جس حصے کو نقصان پہنچایا تھا اسے بھی سرجری کی مدد سے نکال دیا گیا/ فوٹو غیرملکی میڈیا

ڈاکٹروں نے سرجری کی مدد سے ایک شخص کے پیٹ سے زندہ ایل مچھلی نکال لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ویتنام  کے صوبے کوانگ نین میں پیش آیا جہاں 34 سالہ شخص پیٹ میں تکلیف کی شکایت لیے اسپتال آیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے شدید تکلیف میں مبتلا شخص کا الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کیے جس سے معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں کچھ موجود ہے جو اس کی جان کیلئے خاطرہ بنا ہوا ہے۔

ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ کی فوری سرجری کی اور مریض کی آنتوں سے 30 سینٹی میٹر لمبی زندہ ایل مچھلی نکال دی جسے  دیکھ کر ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے۔

فوٹو غیرملکی میڈیا
فوٹو غیرملکی میڈیا

ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی کامیاب سرجری کی گئی اور مریض کے ہوش میں آنے کے بعد اس سے زندہ ایل مچھلی کے پیٹ میں جانے کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر وہ کوئی خاطرہ خوا جواب نہ دے سکا تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ایل مچھلی نچلے حصے ریکٹم سے اندر بڑی آنت تک گئی ہوگی۔

ڈاکٹرز نے مزید بتایا کہ مچھلی نے آنت کے جس حصے کو نقصان پہنچایا تھا اسے بھی سرجری کی مدد سے نکال دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ حصہ آنت کو مزید نقصان نہ کرے۔

مزید خبریں :